زمرہ: مکتبہ رشیدیہ

بین الاقوامی عربی کتب میں تحریف کی سازش کا انکشاف

بین الاقوامی عربی کتب میں تحریف کی سازش کا انکشاف

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں دیوبندیوں کا ایک ادارہ "مکتبہ رشیدیہ” عربی کتب میں تحریف کر کے چھاپ رھا ہے .

بیہقی زماں قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ کی شہرهٔ آفاق عربی تفسیر "تفسیر المظھری” میں سے آیت فلا وربک لا یؤمنون حتی یحکموک فیما شجر بینھم الخ کے تحت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور بشیر نامی منافق والا واقعہ حذف کر دیا گیا ہے .

اسی طرح وکیل أحناف ملا علی قاری حنفی رحمۃ اللہ علیہ کی شہرهٔ آفاق کتاب "کتاب الفقہ الأکبر” میں سے ناموسِ رسالت کے متعلق پوری پوری عبارات حذف کر دی گئی ہیں .

مجھے اس بات کا پتا اس وقت چلا جب چند ماہ قبل غزالی زماں علامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "گستاخِ رسول کی سزا قتل” کی تخریج کر رھا تھا . میں نے اس کی شکایت مکتبہ اہلِ سنت دینہ، جہلم کے مالک ناصر الھاشمی کے توسط سے متعلقہ ناشر کو کی ہے اور اس بات کا انھوں نے اقرار بھی کیا ہے کہ "کتاب شرح الفقہ الأکبر” کا نسخہ جو علی محمد دندل کی تحقیق کے ساتھ ہم نے چھاپا ہے وہ ناقص ہے .

قابلِ احترام علمائے اہلِ سنت کو مطلع کیا جا رھا ہے کہ مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ کی طبع شدہ عربی کتب خریدتے وقت اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ یہ مکتبہ کتب میں تحریف کر رھا ہے .